کوئٹہ (آن لائن) جمہوری وطن پارٹی کے سربراہ نوابزادہ طلال اکبر بگٹی نے کہا ہے کہ موجودہ حالات میں انتخابات تو دور کی بات ہے ہمیں پاکستان کی سلامتی خطرے میں نظر آتی ہے ان حالات میں آزادانہ منصفانہ اور غیر جانبدارانہ انعقاد ممکن نہیںبگٹی ہاﺅس میں ملنے والے ایک وفد سے گفتگو کے دوران طلال اکبر بگٹی نے کہا کہ اگر فوج و ایف سی بیرکوں میں چلی جائے لاپتہ افراد منظر عام پر لائے جائیں مسخ شدہ نعشوں کے ذمہ داران کو سزادی جائے تو وہ بیرون ملک بیٹھے بلوچ رہنماﺅں کو واپس وطن میں اپنا کردار ادا کرنے کو تیار ہیں۔ موجودہ حالات میں ہر ایک بے بس و عدم تحفظ کے احساس میں مبتلا ہے ایک مخصوص طبقہ ملک کو تباہی کے دہانے پہنچانے کیلئے تمام تر وسائل استعمال کررہا ہے بلوچستان کے حالات ٹھیک نہ ہوئے تو ملک کو توڑنے کی خواہش رکھنے والے آگے بڑھیں گے۔ ملک میں افراتفری اور خانہ جنگی کی سی کیفیت ہے لوگ لاپتہ ہوتے ہیں اور مسخ نعشیں ملتی ہیں اس لئے انتخابات کے ہونے یا نہ ہونے کے بجائے ہمیں پاکستان کی سلامتی خطرے میں نظر آتی ہے۔ آزادی طلب کرنے والوں کو آزادی کا مطالبہ کرنے سے کوئی نہیں روک سکتا۔ آزادی صرف بندوق کے زور پہ نہیں ملتی مذکرات اور افہام و تفہیم کے ذریعے بھی اقوام آزاد ہوئی ہےں۔