حضرت غلام علی اوکاڑویؒ کا سالانہ عرس آج شروع ہو گا

لاہور (خصوصی نامہ نگار) ممتاز عالم دےن اور اہل سنت کے عظےم روحانی شخصےت حضرت شےخ القرآن علامہ غلام علی اوکاڑویؒ کا سالانہ عرس مبارک آج (پیر )24 دسمبر سے شروع ہورہا ہے۔ جس مےں اندرون و بےرون ملک سے علماءو مشاےخ کی کثےر تعداد شرکت کرے گی۔ ملک بھر سے زائرےن و مرےدےن کے قافلے پہنچنا شروع ہوگئے ہےں۔ عرس کی تقرےبات سے مفتی منےب الرحمن چئےرمےن روےت ہلال کمےٹی مولانا غلام محمد سےالوی چئےرمےن، پےر سےّد محفوظ مشہدی‘ پےر افضل قادری‘ علامہ عبد المصطفیٰ ہزاروی، صاحبزادہ سےّدصفدر شاہ گےلانی‘ علامہ محمد اللہ حسےنی عرس کی تقرےبات سے خطاب بھی کرےں گے۔ خصوصی دعا صاحبزادہ مفتی فضل الرحمن اوکاڑوی کرائےں گے۔ 

ای پیپر دی نیشن