لاہور(خبر نگار) مسلم لیگ (ن) شعبہ خواتین پنجاب کی رہنماصائمہ شہزادی خان نے کہا ہے کہ صوبائیت اور منافرت کا بیج بونے والے پاکستان کے دوست نہیں بدترین دشمن ہیں۔ عوا م کو ان شرپسندوں اور شاطروں سے چوکنا رہنا ہو گا۔ پاکستان کے وقار اور قومی مفادات بارے مسلم لیگ (ن) کی قیادت کا موقف بجا طور پر بابائے قوم ؒ کے افکار کا آئینہ دار ہے۔ میاں نوازشریف کے سوا کوئی لیڈر منتشر عوام کو متحد اور تبدیلی کیلئے منظم کرنے کی صلاحیت نہیں رکھتا۔ عوام نفاق پسند پارٹیوں کی سیاست کودفن کرتے ہوئے وفاق کی حامی مسلم لیگ (ن)کی مضبوطی اورآئندہ عام انتخابات میں تاریخی کامیابی کیلئے اپنا کردار ادا کریں۔ ایک بیان میں انہوں نے مزید کہاکہ وزیراعلیٰ میاں شہباز شریف جنوبی پنجاب کیلئے نجات دہندہ بن کر ابھرے ہیں۔ ماضی میں جان بوجھ کر جنوبی پنجاب کے مسائل سے چشم پوشی کی گئی جبکہ وزیراعلیٰ میاں شہبازشریف نے دستیاب وسائل کارخ اہلیان جنوبی پنجاب کی طرف موڑ دیا۔ جنوبی پنجاب میں انڈسٹریل سٹیٹ کے قیام سے جہاں مقامی افراد کو روزگار میسر آیا وہاں ان کا معیار زندگی بھی بلند ہوا۔
صوبائیت اور منافرت کا بیج بونے والے پاکستان کے دوست نہیں: صائمہ شہزادی
Dec 24, 2012