موغادیشو (نوائے وقت رپورٹ) صومالیہ کے علاقے یونٹ لینڈ میں امریکی سکیورٹی فورسز نے کارروائی کرتے ہوئے صومالی قذاقوں کی قید سے 22 مغوی بازیاب کرا لئے۔ نجی ٹی وی کے مطابق بازیاب ہونے والوں میں دو پاکستانی بھی شامل ہیں۔ 2009ءمیں صومالی قذاقوں نے یمن کے ساحل سے مغویوں کو جہاز سے اغوا کر لیا تھا۔ سماجی کارکن انصار برنی نے بتایا کہ ایم وی آئس برگ نامی بحری جہاز کو تین سال قبل صومالی قذاقوں نے اغوا کیا تھا۔ دونوں پاکستانیوں کو وطن واپس لانے کیلئے کوششیں جاری ہیں۔