کوئی کمیٹی یوتھ فیسٹیول کا آڈٹ کرنا چاہتی ہے تو اعتراض نہیں: رانا مشہود

لاہور(سپورٹس رپورٹر) پنجاب یوتھ گیمز کے چیف آرگنائزر ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی رانا مشہود نے کہا ہے کہ یوتھ فیسٹیول کے معاملات پر تین کمیٹیاں پہلے ہی آڈٹ کر رہی ہیں اگر کوئی کمیٹی براہ راست آڈٹ کرنا چاہتی ہے تو ہمیں کوئی اعتراض نہیں ہے۔ لاہور اوپن پولو چیمپئن شپ کی اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے رانا مشہود کا کہنا تھا کہ یوتھ گیمز کے حوالے سے ہمارا تمام پراسیس بڑا شفاف ہے ہم پہلے سے تین مختلف کمپنیوں سے گیمز کے اخراجات کا آڈٹ کرا رہے ہیں جو اپنا کام کر رہی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت کے زیر اہتمام مستقبل میں ہونے والے ایونٹس میں پولو کو بھی شامل کیا جائے گا تاکہ پنجاب کی سطح پر کھیلوں کی ایکٹیوٹی کو بڑھایا جا سکے۔ 

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...