کراچی (خصوصی رپورٹ) بھارتی ٹیم کی گرتی ساکھ کی بحالی کیلئے پاکستان کے خلاف پاکستان کے مضبوط بالنگ اٹیک کو ناکارہ بنانے کا منصوبہ تیار کر لیا گیا ہے۔ بھارتی بورڈ کے افسران پاکستان کے خلاف سیریز میں سو فیصد نتائج کے لئے سر جوڑ کر بیٹھ گئے ہیں۔ بھارتی اخبارات کے مطابق میزبان ٹیم اپنے بالرز کی ناقص کارکردگی کے حوالے سے انتہائی فکرمند ہے اور بھارتی بورڈ پاکستان سے مقابلوں میں بلے بازی پر حد سے زیادہ فوکس کر رہا ہے۔ بھارتی بورڈ نے پچز کو بلے بازوں کیلئے سازگار بنانے کا منصوبہ تیار کر لیا ہے۔ امت کی رپورٹ کے مطابق بنگلور میں بھی سلو پچ تیار کر لی گئی ہے جس پر زیادہ رنز بننے کی توقع ہے۔ میچز بھی شیڈول سے پہلے شروع ہونگے اسی طرح باقی میچز کیلئے بھی سلو وکٹیں تیار کی جائیں گی تاکہ با¶لرز میں دم خم نہ رہے۔