اسلام آباد (اے پی پی) نامور شاعر اور گیت نگار قتیل شفائی کا 93 واں یوم پیدائش آج پےر کو منایاجائے گا۔ اس دن کی مناسبت سے ملک کی ادبی تنظیموں اور اہل قلم کی طرف سے ان کی خدمات کے اعتراف میں بھرپور خراج عقیدت پیش کیا جائے گا۔ ان کا اصل نام اورنگزیب خان تھا وہ 24 دسمبر 1919ءکو خیبر پختونخوا کے ضلع ہری پور میں پیدا ہوئے۔ انہوں نے 2500 سے زائد فلمی گیت لکھے جو پڑوسی ملک میں بھی گائے اور سنے گئے۔ قتیل کی شاعری کا ہندی، گجراتی، انگریزی، روسی اور جاپانی میں ترجمہ کیا گیا۔ نامور فنکار معین اختر کا62 واں یوم پیدائش آج پےر کو منایا جائے گا۔ وہ 24 دسمبر 1950ءکو پیدا ہوئے۔ معین اختر نے میزبانی، ایکٹنگ ، کامیڈی، فلم پروڈکشن، ڈائریکشن اور گائیکی کے میدان میں منفرد مقام پیدا کیا۔ انہوں نے ٹی وی پر 6 ستمبر 1966ءکو پہلا پروگرام کر کے شوبز کی دنیا میں قدم رکھا اور دیکھتے ہی دیکھتے ایک بہت بڑا مقام بنا لیا۔