لاہور میں شدید دھند کے باعث لاہور سے باہر جانے والے موٹروے کے تمام سیکٹربند۔

Dec 24, 2012 | 09:49

اتوار کی رات شدید دھند نے لاہور شہر کو اپنی لپیٹ میں لے لیا جس کی وجہ سے لاہور کے علامہ اقبال ائیر پورٹ پر فضائی آپریشنز مکمل طور پربند ہوگئے جبکہ پیر کی صبح سوا چار بجے سے لاہور سے بذریعہ موٹر وے باہر جانے والے تمام سیکٹرز بھی بند کرنا پڑے۔ ترجمان موٹر وے پولیس کا کہنا ہے کہ حدنظر صفر ہونے کے باعث بابوصابو سے پنڈی بھٹیاں انٹر چینج تک موٹروے بند کر دیا گیا ہے، ڈرائیوروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ موٹروے پر موجود گاڑیاں قافلوں کی شکل میں سفر کریں اور فوگ لائٹس کا استعمال کریں۔ اسلام اآباد سے لاہور آنے کےلیے رات گئے موٹروے پر داخل ہونے والی چھٹی بری گاڑیوں کو بھی کوٹ سرور اور خانقاہ ڈوگراں سے موٹر وے سے جی تی روڈ پر نکال دیا گیا۔ دوسری جانب لاہور ایئرپورٹ بھی شدید دھند کے باعث عارضی طور پر بند کردیا گیا۔ کوئٹہ سے لاہور آنے والی پرواز پی کے 322 کو اسلام آباد اتار لیا گیا جبکہ لاہور سے جانے اور آنے والی پروازوں کا شیڈول بھی متاثر ہوا ہے اسلام آباد سے لاہور آنے والی پرواز پی کے 684 کو ملتان بھجوا دیا گیا۔لاہور ائیرپورٹ کو اتوار کی رات سات بج کر پینتیس منٹ پر آخری فلائٹ آنے کے بعد بند کیا گیا جے آج صبح کھولا جائے گا۔

مزیدخبریں