چاردہائیوں تک قہقہے بکھیرنے والےہردل عزیزفنکارمعین اختر کی آج باسٹھ وی سالگرہ منائی جا رہی ہے۔

فن کی دنیا میں مزاح سے لیکر پیروڈی تک اسٹیج سے ٹیلی ویژن تک معین اختروہ نام ہے جس کے بغیر پاکستان ٹیلیویژن کی تاریخ نامکمل ہے۔ 24 دسمبر 1950 کو شہر قائد میں پیدا ہونے والے اس لاجواب فنکار نے 1966 میں پاکستان ٹیلیویژن سے اپنے فنی کیرئیر کا آغاز کیا۔ معین اختر نے کئی یادگار اور مثالی کردار ادا کئے جنہیں لازوال حثیت حاصل ہے۔ معین اختر شوبز انڈسٹری کے افق پر ایسے ستارے کی مانند تھے جس کی روشنی ناظرین کو نہال کئے رکھتی۔ معین اخترکا ادا کیا گیا کردار "روزی" انہیں شہرت کی بلندیوں تک لے گیا۔ معین اختر کے یادگار ڈراموں اور اسٹیج شوز میں روزی، سچ مچ، رفتہ رفتہ، اسٹوڈیو پونے تین، بندر روڈ سے کیماڑی، شو ٹائم سمیت کئی اور شامل ہیں۔ انکی خدمات کے اعتراف میں حکومت پاکستان نے انہیں پرائیڈ آف پرفارمنس سے بھی نوازا۔ معین اختر اپریل 2011 میں اپنے کروڑوں مداحوں کو سوگوار چھوڑ کر اپنے خالق حقیقی سے جا ملے۔ انکی وفات سے پاکستان ایک عظیم فنکار سے محروم ہو گیا.

ای پیپر دی نیشن