اسٹیٹ بینک نے رقم کی کمی دورکرنے کے لیے بینکوں کو ایک سو تیس ارب روپے فراہم کردیے۔

اسٹیٹ بینک نے اوپن مارکیٹ آپریشن کے ذریعے بینکوں اورمالیاتی اداروں کو چار روز کے لیے ایک سو تیس ارب روپے فراہم کردیے ہیں۔ کمرشل بینکوں نے اسٹیٹ بینک کو ایک سو انچاس ارب روپے کے ٹریثری بلز فروخت کے لیے پیش کیے تھے۔ مرکزی بینک نے کمرشل بینکوں کو یہ رقم آٹھ اعشاریہ سات سات فیصد شرح سود پر فراہم کی۔ واضع رہے کہ شرح سود میں کمی کے بعد سے نجی شعبے سے قرضوں کا حجم بڑھتا جارہا ہے ، اسٹیٹ بنک سرمائی قلت کو پورا کرنے کے لیئے اوپن مارکیٹ آپریشن کرتی ہے۔

ای پیپر دی نیشن