پی بی اٹھارہ ژوب ٹو میں ہونے والے ضمنی انتخاب میں پانچ امیدوارمدمقابل ہیں۔ جن میں ڈاکٹرعبدالرزاق اوراے این پی کے جمعہ خان بابرسمیت تین آزاد امیدوارشامل ہیں، آزاد امیدواروں میں مولوی نیک محمد، مولوی نصراللہ اورعبدالرحیم کاکڑحصہ لے رہے ہیں۔ حلقے میں کل رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد اڑسٹھ ہزارچارہے جن میں مرد ووٹرسینتیس ہزارآٹھ سو دس جبکہ تیس ہزارایک سوچورانوے خواتین ووٹرزشامل ہیں۔ ضمنی انتخاب کیلئے سڑسٹھ پولنگ اسٹیشن بنائے گئے جن میں سے چوبیس پولنگ اسٹیشنزکوحساس قراردے کردفعہ ایک سوچوالیس نافذ کی گئی ہے۔ سیکیورٹی کے سخت انتظامات کرتے ہوئے پولنگ اسٹیشنوں پرپولیس، بلوچستان کانسٹیبلری اورایف سی تعینات ہے، واضح رہے کہ حلقہ پی بی اٹھارہ کی نشست رکن اسمبلی و وزیربلدیات عبدالخالق بشردوست کے انتقال کے باعث خالی ہوئی تھی۔