پنجاب میں ٹیکسٹائل انڈسٹری کا بحران شدت اختیارکرگیا۔ صوبے بھرکی صنعتوں کو گیس کے بعد بجلی کی فراہمی بھی غیرمعینہ مدت تک بند کردی گئی۔

Dec 24, 2012 | 13:05

فیصل آباد، بہاولپور، سرگودھا، ملتان، گوجرانوالہ، گجرات، اسلام آباد اور راولپنڈ ی کی صنعتوں کو گیس کی فراہمی پہلے ہی بند ہےجبکہ بجلی کی فراہمی بھی غیرمعینہ مدت تک کیلئےمعطل کردی گئی ہے،ٹیکسٹائل سمیت بڑی صنعتوں کو بجلی کی فراہمی بند کرنے پر ردعمل ظاہرکرتے ہوئے اپٹما پنجاب زون نےآج ہنگامی اجلاس طلب کرلیا ہے۔ چیئرمین اپٹما پنجاب زون کا کہنا تھا کہ فیکٹریاں بند ہونے سے لاکھوں مزدور بیروز گار ہوگئےہیں اوراس صورتحال کی ذمہ داروزارت پانی و بجلی ہے۔ ادھروزارت پانی و بجلی کے ذرائع کے مطابق موسم سرما کے باعث نہروں کی بندش سے ڈیموں سے پانی کے اخراج میں کمی ہوئی ہے، جس کی وجہ سے انڈسٹری کی بجلی بند کرنا پڑی۔

مزیدخبریں