متحدہ قومی موومنٹ نے پورے ملک میں نئی حلقہ بندیوں کا مطالبہ کردیا، نئی مردم شماری کےبغیرکسی بھی جگہ حلقہ بندیاں نہیں کی جاسکتیں۔ فاروق ستار

کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کراچی میں دوبارہ حلقہ بندیاں نہیں کی جاسکتیں نئی حلقہ بندیاں کروانے کا حکم آئین سے متصادم ہے۔ فاروق ستارکا کہنا تھا کہ اگرنئی حلقہ بندیاں کروانا اتنی ہی ضروری ہیں توپورے ملک میں کروائی جائیں، صرف کراچی میں حلقہ بندیوں کا فیصلہ امتیازی سلوک ہے جس سے ہم سمجھتے ہیں کہ ہمیں اورہمارے مینڈیٹ کودیوارسےلگایاجارہاہے۔ انہوں نے کہا کہ آئین و قانون میں دوبارہ حلقہ بندیوں کی کوئی گنجائش نہیں اسی لیے حلقہ بندیوں سے متعلق نظرثانی کی درخواست دائرکردی گئی ہے۔

ای پیپر دی نیشن