روایتی حریفوں پاکستان اوربھارت کےدرمیان کل کھیلے جانے والے پہلے ٹی ٹونٹی کرکٹ میچ کےلئےبنگلورمیں تیاریاں مکمل کرلی گئیں۔

پاکستان اوربھارت کے درمیان میچ کرکٹ کا ہو یا ہاکی مقابلہ،،،ہمیشہ کانٹے کا اورعصاب شکن رہا ہے۔ مقابلوں کے دوران صرف کھلاڑی ہی نہیں بلکہ دونوں ملکوں کےعوام بھی تناوکا شکارہوتے ہیں۔ پاک بھارت کے درمیان اب تک تین ٹی20 میچز کھیلے جاچکے ہیں جن میں سے دو میچ بھارت نے جیتے جبکہ ایک میچ ٹائی ہوگیا، کرکٹ کی تاریخ بتاتی ہے کہ ٹک ٹک کے نام سے پہچانے جانے والے مصباح الحق ہی وہ کرکٹر ہیں جنہوں نےاس فارمیٹ میں سب سے زیادہ چھیانوے رنزبنائے اورپانچ چھکے لگا کر سرفہرست بھی رہے۔ بھارت کی جانب سے ویرات کوہلی اٹہتررنزاور دو چھکے مارکربھارتی ٹیم میں پہلے نمبر پر موجود ہیں بھارتی ٹیم زیادہ سے زیادہ ایک سوستاون جبکہ قومی ٹیم ایک سوباون رنزبنا سکی ہے۔ بھارتی ٹیم کے باولرعرفان پٹھان 6 اور پاکستانی باولرمحمد آصف5 وکٹیں حاصل کرکے ٹاپ وکٹ ٹیکرہیں۔ وکٹوں کے پیچھے دھونی 5 جبکہ کامران اکمل صرف ایک شکار کرنے میں کامیاب رہے۔ آل راونڈرشاہد خان آفریدی ٹی 20 میچز میں بھارت کے خلاف حیران کن طور پر کسی بھی میچ میں قوم کی امیدوں پر پورا نہیِں اترسکے، قومی ٹیم کے کپتان محمد حفیظ پرامید ہیں کہ ٹیم اچھا پرفارم کرتے ہوئے بہترنتائج دے گی۔
پی سی بی کے چئیرمین چوہدری ذکا اشرف کا دعوی ہے کہ وہ ٹیم سلیکشن کے دوران مداخلت نہیں کرتے اس لئے میرٹ پرمنتخب ٹیم بھارت کے خلاف قوم کو مایوس نہیں کرے گی
 چوہدری ذکا اشرف چئیرمین پی سی بی
جیت کا عزم اورفتح کے دعوے اپنی جگہ،،، اب دیکھنا یہ ہے کہ گرین شرٹس ٹی 20 میں روایتی حریف کوشکست سے دوچارکرکے نئی تاریخ رقم کرتی ہے یا نہیں

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...