پریذیڈنٹ کپ گریڈ ون ٹورنامنٹ کا ساتواں مرحلہ ‘ مزید 3 میچوں کا فیصلہ

Dec 24, 2013

لاہور(سپورٹس رپورٹر) پاکستان کرکٹ بورڈ کے زیر اہتمام جاری پریذیڈنٹ کپ گریڈ ون ٹورنامنٹ کے ساتویں مرحلہ میں پی ٹی وی نے سٹیٹ بنک کو، یو بی ایل نے کے آر ایل کو، واپڈا نے حبیب بنک کو ہرا دیا۔ تفصیلات کے مطابق نیشنل گراؤنڈ اسلام آباد میں پی ٹی وی نے سٹیٹ بنک کے خلاف پانچ وکٹوں سے کامیابی حاصل کی۔ تیسرے روز سٹیٹ بنک کی ٹیم دوسری لاننگز میں 112 رنز بنا کر آوٹ ہو گئی۔ پی ٹی وی ٹیم کو جیت کے لئے 133 رنز کا ہدف ملا جو اس نے پانچ وکٹوں کے نقصان پر پورا کر لیا۔ کے آر ایل سٹیڈیم راولپنڈی میں کھیلے جانے والے میچ میں یو بی ایل نے کے آر ایل کو چھ وکٹوں سے ہرایا۔ اس میچ کے تیسرے روز کے آر ایل کی ٹیم دوسری اننگز میں 234 رنز بنا کر آوٹ ہو گئی۔ پہلی اننگز میں 77 رنز کے خسارہ کی وجہ سے کے آر ایل نے یو بی ایل ٹیم کو جیت کے لیے 158 رنز کا ٹارگٹ دیا جو اس نے چار وکٹوں کے نقصان پر پورا کر لیا۔ سعید بن ناصر نے 42 (ناٹ آوٹ) اور حافظ زوہیب نے 40 نمایاں رنز بنائے۔ مرغزار گراونڈ اسلام آباد میں کھیلے جانے والے میچ میں واپڈا کی ٹیم نے حبیب بنک کو 10 وکٹوں سے شکست دی۔ اس میچ میں حبیب بنک کی ٹیم دوسری اننگز میں 131 کے سکور پر ڈھیر ہو گئی جواب میں واپڈا کی ٹیم کو جیت کے لئے صرف 60 رنز کا ہدف ملا جو اس نے بغیر کسی نقصان کے پورا کر کے میچ 10 وکٹوں سے جیت لیا۔

مزیدخبریں