ہاکی کو عروج پر پہنچانے کا عزم کر رکھا ہے : اختر رسول

لاہور (حافظ محمد عمران) پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر اختر رسول نے کہا کہ ہاکی کو عروج کی طرف لے جانے کا عزم کر رکھا ہے‘ اس مقصد کیلئے سب کو ساتھ لیکر چلنا چاہتا ہوں۔ نقاد اور ٹیلی ویژن چینلز پر بیان دینے والے سن لیں۔ یہ ’’ٹرین اب منزل کی طرف چلے گی‘‘  راستے میں آنے والے پتھر ٹکراتے رہیں گے مگر ہم ہاکی کے عروج کی منزل پر پہنچ کر ہی دم لیں گے۔‘‘ وقت نیوز کے پروگرام ’’گیم بیٹ‘‘ میں اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ فیڈریشن کے انتخابات ہو چکے‘ اب ان سے آگے کا سوچنا چاہئے۔ میں سابق اولمپئنز کا دل سے احترام کرتا ہوں اسی لئے خود چل کر صلاح الدین‘ شہناز شیخ اور دیگر ساتھیوں کے گھر گیا اور ان سے ہاکی کی بہتری کے لئے مل کر کام کرنے کی درخواست کی۔ اولمپئن شہناز شیخ نے کہا کہ اختر رسول اور ان کی ٹیم کے ’’سکول آف تھاٹ‘‘ اور ہمارے ’’سکول آف تھاٹ‘‘ میں بہت فرق ہے‘ موجودہ فیڈریشن کے انتخابات اگر شفاف ہوئے ہیں تو اس کے نتائج سے حقیقت سامنے  آجائے گی مگر میں چونکہ اس فیڈریشن کا حصہ نہیں اس لئے اصولی طور پر میں اپوزیشن میں ہوں۔ انہوں نے کہا کہ میں نے راولپنڈی میں ہاکی سٹیڈیم بنوایا۔ اس کا کچھ کام ابھی باقی ہے۔  میں اکیڈمی بنانا چاہتا ہوں اور انتخاب بھی لڑنا چاہتا تھا مگر جب ہمارے ساتھ بدتمیزی کی جاتی ہے تو پھر کام کیسے کر سکتے ہیں‘ ہمیں اپنی عزت مقدم ہے۔ ہاکی فیڈریشن کے حالیہ انتخابات میں الیکشن کمشنر کے فرائض انجام دینے والے لاہور پریس کلب کے صدر ارشد انصاری نے کہا کہ فیڈریشن کے انتخابات شفاف ہوئے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...