سپریم کورٹ میں لال مسجد آپریشن کیس کی جلد سماعت کیلئے درخواست دائر

اسلام آباد (نمائندہ نوائے وقت)  سپریم کورٹ میں لال مسجد آپریشن کیس کی جلد سماعت کے لئے درخواست دائر کردی گئی۔ درخواست پیر کو لال مسجد کے خطیب مولانا عبدالعزیز کے وکیل طارق اسد ایڈووکیٹ نے  دائر کی جس میں موقف اپنایا گیا ہے کہ  سپریم کورٹ نے جولائی 2007ء میں لال مسجد آپریشن کا ازخود نوٹس لیتے ہوئے  کیس کی سماعت شروع کی  تھی۔ بعدازاں  ساڑھے چار سال تک  التواء میں رہنے کے بعد  دوبارہ  شروع ہونے پرسپریم کورٹ نے لال مسجد آپریشن کی انکوائری کے لئے جوڈیشل کمشن قائم کیا تھا جس نے تحقیقات  کے بعد 40 صفحات پر مشتمل  رپورٹ بھی جمع کرائی لال مسجد کمشن کی رپورٹ کی بنیاد پر جنرل (ر) پرویز مشرف کے خلاف لال مسجد آپریشن کے دوران قتل کا مقدمہ بھی درج ہو گیا مگر 21 اگست 2013 کے بعد سے سپریم کورٹ میں دوبارہ لال مسجد آپریشن کیس کی سماعت نہیں ہو سکی اس لئے  استدعا ہے کہ ’’لال مسجد آپریشن کے حوالے سے ازخود نوٹس کیس اور آئینی پٹیشن نمبر 54/2007کی اگلے ہفتے میں  سماعت کی جائے۔ 

ای پیپر دی نیشن