لاہور (آئی این پی) حکومت نے ملک میں بجلی بحران پر قابو پانے کے لئے ورلڈ بینک کی وساطت سے کرغزستان اور تاجکستان سے تیرہ سو میگاواٹ بجلی درآمد کرنے کے منصوبے پر کام کا آغاز کر لیا۔ پانچ سال میں پایہ تکمیل تک پہنچنے والے منصوبے کے لئے پشاور میں علیحدہ گرڈ سٹیشن قائم کیا جائے گا۔ پاکستان میں بجلی کی پیداوار اور استعمال میں فرق کے باعث عوامی مشکلات میں کمی لانے کے لئے نیشنل ٹرانسمیشن اینڈ ڈسپیچ کمپنی نے ورلڈ بینک کی تعاون سے ایک ایسے منصوبے پر کام کا آغاز کیا جس کے تحت کرغزستان اور تاجکستان سے تیرہ سو میگا واٹ بجلی بذریعہ افغانستان پاکستان لائی جائے گی۔ پانچ سال میں پایہ تکمیل تک پہنچنے والے اس منصوبے پر عملی کام کا آغاز جولائی 2014 میں ہوگا۔
کرغزستان، تاجکستان سے 1300میگاواٹ بجلی درآمد کرنے کے منصوبے کا آغاز
Dec 24, 2013