پشاور (نوائے وقت رپورٹ) جمعیت علما اسلام، اے این پی اور پیپلز پارٹی خیبرپی کے کا اجلاس پشاور میں ہوا۔ رہنما جے یو آئی حاجی عبدالجلیل جان نے میڈیا کو بتایا کہ اجلاس میں بلدیاتی انتخابات سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ تینوں جماعتوں کے پانچ پانچ ارکان پر شمتلم 15 رکنی کمیٹی تشکیل دیدی گئی ہے۔ کمیٹی میں شامل تینوں جماعتوں کے ارکان پشاورز میں بلدیاتی انتخابات کیلئے اتحاد پر غور کریں گے۔
جے یو آئی، اے این پی اور پیپلز پارٹی خیبرپی کے کا اجلاس، بلدیاتی انتخابات سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا
Dec 24, 2013