اوٹاوا(این این آئی)کینیڈا کے مشرقی ساحلی علاقوں میں برفانی بارش اور تیز برف باری کے سبب کاروبار زندگی بری طرح مفلوج ہو کر رہ گیا ۔ ٹرانسپورٹ کا نظام درہم برہم ہونے کے علاوہ ہزاروں گھروں کو بجلی کی ترسیل منقطع ہو گئی ،غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق صوبے اونٹاریو میں موسم کی خرابی کے سبب تقریباً 35 ہزار گھروں کی بجلی منقطع رہی۔ سب سے زیادہ متاثر ٹورنٹو کے علاقے ہوئے جبکہ امریکہ کی کئی ریاستوں میں برفانی طوفان کاخدشہ ہے۔ برفباری کے باعث ٹورنٹو کی سڑکیں بند کردی گئیں ٗ متعدد پروازیں تاخیرکاشکارہوئیں یامنسوخ کردی گئیں۔ دوسری جانب امریکی محکمہ موسمیات نے کئی ریاستوں میں ممکنہ برفانی طوفان ، تیز ہواؤں اور موسلادھار بارشوں کی پیشگوئی کی ہے۔