مکرمی ! کمشنر لاہورنے ایک معصوم بچی کی ڈور سے گردن کٹنے پر فرمایا ’’ایک کروڑ کی آبادی میں گلے پر ڈور پھرنے کا واقعہ بڑی بات نہیں، جب ہَوا تیز ہو تو شہریوں کا دل چاہتاہے کہ پتنگ اُڑائیں۔‘‘ اگر اس ا علیٰ عہدے پر کوئی پیشہ ورانہ انتظامی صلاحیت رکھنے والا افسر بیٹھا ہوتا تو ایک سنگین واقعے میں انسانی زندگی کے ضیاع پر پیشہ ورانہ رد عمل کا اظہار کرتا۔ تب سماجی حوالے سے پالیسی سازی میں بہتری لانے سے متعلق بیورو کریسی کی سنجیدگی کی جھلک واضح دکھائی دیتی۔ اس کا علاج یہ ہے کہ ہر شہری کو قانوناً پابند کرنا کہ کھلے گٹر ڈھکن اور پتنگ بازی کی اطلاع متعلقہ ادارے 15 یا 1122 پر دے۔(خالد ملتان روڈ لاہور)
’’بیور کریسی‘‘ کب جاگے گی ؟
Dec 24, 2013