لاہور (کامرس رپورٹر) مرکنٹائل ایکسچینج میں گزشتہ روز 9991 لاٹ کے سودے 2 ارب 57 کروڑ 27 لاکھ 32 ہزار 9 سو 38 روپے میں ہوئے۔ مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت میں اضافہ جبکہ چاندی، سونا، چاول، پام آئل، چینی، کپاس اور گندم کی قیمتوں میں کمی ہوئی۔ مارکیٹ کے اختتام پر ایک بیرل خام تیل کی قیمت 98.91 ڈالر، ایک اونس چاندی کی قیمت 19.308 ڈالر، ایک اونس سونا کی قیمت 1193.3 ڈالر، 10 گرام سونا 40624 روپے، ایک تولہ سونا 49254 روپے، 100 گرام چاول اری6 کی قیمت 3421 روپے، ایک من پام آئل کی قیمت 4573، ایک کلو چینی 42.75 روپے، ایک پائونڈ کپاس کی قیمت 82.01 سینٹ اور 100 کلو گندم کی قیمت 3874 روپے پر بند ہوئی۔
مرکنٹائل ایکسچینج میں 2 ارب 57 کروڑ روپے سے زائد کا کاروبار
Dec 24, 2013