ایف بی آر کے دو افسر تبدیل

Dec 24, 2013

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) ایف بی آر نے کسٹمز گروپ کے گریڈ 21 کے دو افسروں کو تبدیل کردیا۔حال ہی میں گریڈ 22میں ترقی پانے والے دو افسروں نے  ذمہ داریاں سنبھال لیں۔گریڈ 21 کے افسر ہمایوں خان سکندری کو ڈی جی انٹرنل آڈٹ اسلام آباد‘ محمد ناظم سلیم  کو ڈی جی کسٹمزایلوایویشن مقرر کردیا گیا۔گریڈ 22میں ترقی پانے والے افسر امیر محمد خان  مروت  نے ڈی جی پوسٹ کلئرنس آڈٹ کی حیثیت سے ذمہ داریاں سنبھال لیں۔گریڈ 22میں ترقی پانے والے افسر شاہد حسن اسد نے ممبر ان لینڈ ریونیو پالیسی کی حیثیت سے ذمہ داریاں سنبھال لیں۔ان دونوں افسروں کے گریڈ 22میں ترقی کے نوٹیفیکیشن جاری کردئیے گئے ہیں۔

مزیدخبریں