لاہور (کامرس رپورٹر) پاکستان ہوزری مینوفیکچرز اینڈ ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن کے چیئر مین محمد امجد خواجہ نے کہا ہے کہ حکومت نے موجودہ سردیوں میں سارے ٹیکسٹائل سیکٹر کو گیس فراہم نہیں کی ہے صرف سپننگ اور پراسیسنگ سیکٹر کو گیس فراہم کی گئی ہے انہوں نے اس امر کا اظہار گزشتہ روز پریس کانفرنس میں کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سوئی نادرن گیس پائپ لائنز کمیٹی ویلیو ریڈیو شعبے کو دیوار سے نہ لگائے ہوزری انڈسٹری کو گیس نہ ملنے جی ایس پی پلس کا فائدہ نہیں ہو گا انہوں نے کہا کہ اگر روزانہ 20لاکھ مکعب فٹ مل جائے تو ہوزری سیکٹر کی تمام فیکٹریاں چل سکتی ہیں۔
حکومت صرف سپننگ اور پراسیسنگ سیکٹر کو گیس فراہم کر رہی ہے: امجد خواجہ
Dec 24, 2013