کشن گنگا ڈیم: حکومت ثالثی عدالت کے فیصلے پر قوم کو اعتماد میں لے: سردار ظفر

لاہور (خصوصی نامہ نگار) مرکزی صدر کسان بورڈ سردار ظفر حسین خان نے عالمی ثالثی عدالت کے کشن گنگا ڈیم کے حوالے سے پاکستان کے حق کو تسلیم کیے جانے پر حکومت پاکستان کی جانب سے اختیار کیے جانے والے موقف پر اپنے تحفظات کا اظہار کیا ہے اور حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ مکمل حقائق سے قوم کو آگاہی فراہم کرے۔ اگر کشن گنگا کی تعمیر انڈس واٹر ٹریٹی میں دئیے گئے اصولوں کے خلاف تھی تو بھارت نے جہلم، چناب اور سندھ پر مزید جو غیر قانونی اور دئیے گئے پیرامیٹر سے ہٹ کر ڈیم تعمیر کیے ہیں ان کی کیا حیثیت ہو گی، ان سے پہنچنے والے نقصانات کا کون ذمہ دار ہے۔ ہماری نالائقی اور کسی بھی کام کو بروقت نہ کرنے کی پختہ عادت نے ملکی مفادات کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا ہے۔ بھارتی آبی جارحیت سے ہمارے دریا نہروں اور نہریں ندی نالوں میں تبدیل ہو چکے ہیں۔ انھوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ بھارتی آبی جارحیت کے حوالے سے تمام سٹیک ہولڈرز کے ساتھ ایک مشاورتی اجلاس کا انعقاد کرے۔

ای پیپر دی نیشن