اسلام آباد (آن لائن ) ملک میں جاری ترقیاتی منصوبوں میں مالی معاونت کے لئے ایشیائی ترقیاتی بینک کی جانب سے پاکستان کو 1 ارب ڈالر قرضہ ملنے کی توقع ہے،یہ قرض توانائی اور آبی شعبوں کی ترقیاتی سکیموں کی تکمیل کیلئے دیا جائے گا ۔ ایشیائی ترقیاتی بینک حکام کے مطابق بینک کی طرف سے دیا جانے والا قرضہ ستائیس ترقیاتی منصوبوںمیں مالی معاونت کے طور پرپاکستان کو دیا جائے گا۔ حکام کے مطابق اس سلسلے میں 40 کروڑ ڈالر کی پہلی قسط اگلے سال اپریل میں جاری ہونے کی توقع ہے۔اس کے علاوہ ایک اور نئے بزنس پلان کے تحت سال مالی سال 2014ء سے 2016ء کے دوران بینک مزید 3 ارب ڈالر سے زائد مالیت کے منصوبوں کی منظوری دے سکتا ہے۔