لاہور (کامرس رپورٹر) مقامی تھوک مارکیٹ میں گزشتہ روز 100 کلو چینی کی بوری کی قیمت میں 50 روپے اور 16 کلو گھی کے کنستر کی قیمت 20 روپے اضافہ ہوا ہے جس سے چینی کی بوری کی قیمت 4840 روپے سے بڑھ کر 4890 روپے، 16 کلو درجہ اول گھی کے کنستر کی قیمت 2620 روپے سے بڑھ کر 2640 روپے اور درجہ سوئم گھی کے کنستر کی قیمت 2360 روپے سے بڑھ کر 2380 روپے ہو گئی ہے۔ دوسری جانب صوبائی دارالحکومت میں گزشتہ 2 دنوں کے دوران ایک کلو برائر مرغی کے گوشت کی قیمت میں 10 روپے اضافہ ہوا ہے اور اس کا ریٹ 210 روپے سے بڑھ کر 220 روپے ہو گیا ہے۔
چینی/گھی/برائلر مہنگے