سکھر (نوائے وقت رپورٹ) ڈاکٹر خالد سومرو کے قتل میں ملوث مرکزی ملزم سمیت 6 افراد گرفتار کرلئے گئے۔ پولیس کے مطابق چھاپہ مار کارروائی میں ملزموں کو گرفتار کیا گیا۔ ملزموں کو آج انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیش کیا جائیگا۔ قتل کی تفتیش کرنیوالی ٹیم نے تحقیقات مکمل کرلی جبکہ ملزمان کے بیانات بھی ریکارڈ کرلئے گئے ہیں۔ گرفتار ملزموں نے قتل کا اعتراف کرلیا ہے۔
ڈاکٹر خالد سومرو قتل کیس، مرکزی ملزم سمیت 6 افراد گرفتار، آج عدالت پیشی
Dec 24, 2014