ملاعمر کراچی میں پاکستانی سکیورٹی فورسز کی تحویل میں ہیں: کرزئی کے ترجمان کا دعویٰ

کابل (آئی این پی ) افغان نیشنل سکیورٹی فورسز کے آپریشن اور دھماکہ خیز مواد پھٹنے سے 2 غیر ملکیوں سمیت 14  جنگجو ہلاک اور 8 زخمی ہوگئے جبکہ قندوز میں بم دھماکے میں ایک شہری ہلاک اور 3 پولیس اہلکاروں سمیت 6 افراد زخمی ہوگئے،دوسری جانب مشرقی صوبہ کنٹر کے پولیس چیف جنرل عبدالحبیب نے کہا ہے کہ صوبے میں عسکریت پسندوں کے خلاف آپریشن جاری ہے ابتک17 غیر ملکیوں سمیت151 جنگجو ہلاک اور 107 زخمی ہوگئے ،ادھر سابق افغان صدر حامد کرزئی کے ترجمان ایمل فیضی نے دعویٰ کیاہے کہ طالبان کے سپریم لیڈر ملاعمر پاکستان کے شہر کراچی میں پاکستانی سکیورٹی فورسز کی تحویل میں ہے۔منگل کو افغان میڈیا کے مطابق وزارت دفاع کے ترجمان جنرل ظاہر عظیمی نے ایک بیا ن میں کہا ہے کہ افغان نیشنل سکیورٹی فورسز نے گزشتہ 24 گھنٹوں میں صوبہ کپیسا اور نمروز میں آپریشن کلین اپ کیا جس میں 2 غیر ملکیوں سمیت 7 جنگجو مارے گئے جبکہ 8 زخمی بھی ہوئے ۔ترجمان نے بتایا کہ آپریشن کے دوران ایک افغان فوجی بھی ہلاک ہوگیا۔

ای پیپر دی نیشن