اسلام آباد (نیٹ نیوز) پاکستان تحریک انصاف نے 17 جنوری کو اسلام آباد میں جلسہ منعقد کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ پی ٹی آئی کی سنٹرل کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں جلسہ کا فیصلہ کیا گیا۔ جلسے کو پی ٹی آئی کنونشن کا نام دیا گیا ہے۔ عمران خان ان کارکنان کا شکریہ ادا کریں گے جنہوں نے اسلام آباد دھرنا کامیاب بنانے میں اہم کردار ادا کیا۔ امکان ہے تحریک انصاف کا 17 جنوری کا جلسہ ڈی چوک پر ہی ہوگا۔
تحریک انصاف کا 17 جنوری کو اسلام آباد میں جلسہ کرنے کا فیصلہ
Dec 24, 2014