ضبط ولادت غداری ہے دو سے زیادہ بچے پیدا کئے جائیں:ترک صدر

استنبول(آن لائن)ترک صدر رجب طیب اردگان نے ضبطِ ولادت کی مخالفت کرتے ہوئے اسے غداری قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ برتھ کنٹرول سے پوری نسل کے ختم ہونے کا اندیشہ ہے۔ انہوں نے والدین پر زوردیا کہ وہ صرف ایک دو نہیں بلکہ زیادہ بچے پیدا کریں اور ایک جوڑے کے تین بچے تو ضرور ہونے چاہئیں۔ عرب ٹی وی کے مطابق وہ اپنے ایک قریبی ساتھی اور کاروباری شخصیت مصطفیٰ کفیلی کے بیٹے کی شادی کے موقع پر تقریب میں گفتگو کر رہے تھے۔ انہوں نے نوبیاہتا جوڑے کو مخاطب کر کے کہا کہ ضبطِ ولادت ترکی کی نوجوان نسل کی تعداد کو بڑھانے کی خواہش کے منافی ہے۔انھوں نے کہا:''ایک یا دوبچے کافی نہیں ہیں۔ہماری قوم کو مضبوط بنانے کے لیے ہمیں مزید نوجوان نسل کی ضرورت ہے اور ہمیں ترکی کو جدید تہذیب کی سطح سے بلند کرنے کے لئے بھی یہ نوجوان نسل درکار ہے۔ انہوں نے کہا کہ ’’ایک بچے کا مطلب تنہائی ہے، دو کا مطلب مخاصمت اور تین کا توازن ہے، چار کا مطلب کافی ہے اور اللہ باقی کی حفاظت فرمائے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...