مہمند ایجنسی سے6 نامعلوم افراد کی نعشیں برآمد، ہسپتال منتقل، علاقے میں خوف و ہراس

مہمند ایجنسی(این این آئی) مہمند ایجنسی کے یکہ غنڈ کے علاقے کوئی بانڈہ سے 6 افراد کی نعشیں ملی ہیں جنہیں قریبی ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ واقعہ کے بعد علاقے میں خوف وہراس پھیل گیا۔ اطلاعات کے مطابق مہمند ایجنسی میں یکہ غنڈ کے علاقے کوئی بانڈہ سے 6 افراد کی نعشیں ملی ہیں ٗ نعشوں کو ڈسٹرکٹ ہسپتال غلنئی منتقل کر دیا گیا جہاں ان کی شناخت اور دیگر قانونی ضابطے مکمل کئے جائینگے۔ ذرائع کے مطابق افراد کی ہلاکت کی وجوہات بھی سامنے نہیں آ سکیں اور اس سلسلے میں تحقیقات کی جا رہی ہیں۔ واضح رہے کہ کچھ روز قبل نوشہرہ میں دریائے کابل کے کنارے سے 6 افراد کی نعشیں ملی تھیں۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...