اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) پاکستان کی سیاسی جماعتوں کے اندر جمہوریت کے بارے میں پلڈاٹ نے جائزہ رپورٹ جاری کردی۔ رپورٹ کے مطابق جماعت اسلامی میں مضبوط ترین اور مسلم لیگ (ن) میں کمزور ترین جمہوریت ہے۔ پاکستان کی سیاسی جماعتوں کے اندر عمومی طور پر جمہوریت کمزور ترین ہے۔ سیاسی جماعتوں کے دستور جمہوری ہیں مگر ان پر مکمل عملدرآمد نہیں ہورہا۔ سیاسی جماعتوں کے اندرونی فیصلے زیادہ جمہوری ہونے چاہئیں۔ سیاسی جماعتوں کی فنڈنگ اور آڈٹ رپورٹ کو مزید بہتر بنانے کی ضرورت ہے۔
جماعت اسلامی میں مضبوط ترین، مسلم لیگ (ن) کے اندر کمزور ترین جمہوریت ہے: پلڈاٹ
Dec 24, 2014