ڈھاکہ (اے ایف پی) بنگلہ دیش کی جنگی جرائم کی عدالت نے 1971 میں جنگی جرائم کا الزام لگاتے ہوئے معمر سابق وزیر سید قیصر کو سزائے موت سنا دی ہے۔ جنگی جرائم کی طرف سے ایسے ہی الزامات کے تحت سزائے موت پانے والے 15ویں شخص ہیں۔ 73 سالہ قیصر چلنے پھرنے کے قابل نہیں اور وہیل چیئر استعمال کرتے ہیں۔ پھانسی کی سزا سننے کے بعد انہوں نے کسی قسم کے تاثرات کا اظہار نہیں کیا۔ تاہم ان کے وکلا نے کہا ہے کہ وہ سزائے موت کے خلاف اپیل کریں گے۔ سید قیصر نے 80 کے عشرے میں دائیں بازو کی جماعت جاتیہ پارٹی میں شمولیت اختیار کی اور وہ پارلیمنٹ کے رکن منتخب ہوئے تھے۔ اور فوجی حکمران حسین محمد ارشاد نے انہیں اپنی کابینہ میں وزیر زراعت مقرر کیا تھا۔