میانوالی اور ہری پور کی جیلوں میں قید قتل کے 2 ملزم دل کا دورہ پڑنے سے دم توڑ گئے

میانوالی + ہری پور (نامہ نگار+ نوائے وقت رپورٹ) سنٹرل جیل میانوالی میں قتل کے مقدمہ میں بند قیدی احسان اللہ خان مبینہ طور پر ہارٹ اٹیک سے دم توڑ گیا جبکہ ہری پور کی سنٹرل جیل میں بھی قید قتل کا ملزم دل کا دورہ پڑنے سے چل بسا۔ تفصیلات کے مطابق علاقہ چھدرو کے قتل کے کیس میں ملزم امان اللہ خان کئی ماہ سے جیل میں بند تھا جو دل کی تکلیف کے بارے ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ کو کئی مرتبہ مبینہ طور پر بتاتا رہتا تھا لیکن ڈپٹی نے اس کے علاج یا ہسپتال ریفر نہ کیا۔ دل کی تکلیف بڑھنے سے دن کے وقت جیل میں دم توڑ گیا۔ ادھر سنٹرل جیل ہری پور میں ذرائع کے مطابق ملزم محمد ندیم کو دل کا دورہ پڑنے پر ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ دم توڑ گیا۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...