نیو یارک(نمائندہ خصوصی)اقوام متحدہ نے بھارت کے شدید دبائو اور احتجاج کے بعد جماعت الدعوۃ کے سر براہ حافظ محمد سعید کے نام کے ساتھ لکھا گیا’’ صاحب ‘‘ کا لفظ واپس لے لیا ۔ بھارت نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے ایک پینل کی طرف سے ایک لیٹر میں حافظ سعید کو صاحب لکھنے پر شدید احتجاج کیا تھا۔ گزشتہ روز پینل کے چیئر مین گیری کوئین نے سابقہ لیٹر واپس لیتے ہوئے نیا لیٹر جاری کرتے ہوئے لکھا ہے کہ حافظ سعید کے نام کے ساتھ صاحب کا لفظ غلطی سے لکھا گیا۔
بھارتی دبائو ،اقوام متحدہ کمیٹی نے حافظ سعید کے نام کے ساتھ ’’صاحب‘‘کا لفظ واپس لے لیا
Dec 24, 2014