مظفر آباد (آن لائن)پاک افواج کے وانا، وزیرستان میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کے بعد بڑی تعداد میں مشکوک، غیر ریاستی، افغانیوں کی مظفر آباد آمد کا سلسلہ شروع ہے۔ عوام میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا۔ تفصیلات کے مطابق سانحہ پشاور کے بعد ایک مرتبہ پھر مشکوک، غیر ریاستی عناصر اور افغانیوں نے آزاد کشمیر کا رخ کر لیا۔ اور وہ میر پور، راولاکوٹ، بھمبر اور مظفر آباد جیسے علاقوں میں داخل ہو گئے جبکہ ان غیر ریاستی عناصر نے منہ مانگے کرایوں پر مکان حاصل کر لئے ہیں۔ انتظامیہ ان غیر ریاستی عناصر کو روکنے میں بری طرح ناکام ہو گئی ہے۔ عوام نے چیف سیکرٹری آزاد کشمیر سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ان عناصر کے خلاف سخت کارروائی کریں۔
دہشتگردوں کیخلاف آپریشن:بڑی تعداد میں مشکوک، افغان باشندے آزاد کشمیر میں داخل
Dec 24, 2014