سانحہ پشاور میں شہید ہر بچے کا الگ الگ مقدمہ درج کیا جائے پشاور ہائی کورٹ میں درخواست دائر

Dec 24, 2014

 پشاور (آن لائن) پشاور ہائی کورٹ میں سانحہ پشاور میں شہید ہر بچے کا الگ الگ مقدمہ درج کرنے کی درخواست دائر کر دی گئی ہے جس کی سماعت عدالت عالیہ کا سنگل ڈویژن  بینچ (کل)جمعرات کو کرے گا۔  ڈویژن بینچ   جسٹس  عبدالطیف  خان  اور جسٹس  افسر شاہ پر مشتمل  ہے۔ رٹ پٹیشن  میں وقوعے کی تفتیش  کیخلاف حکم امتناعی  طلب کیا گیا ہے۔ درخواست گزار  شاہد ا ورکزئی  نے واضح کیا کہ  ایف آئی آر 141  مقتول بچوں  کا مقدمہ چلانے کیلئے ناکافی  ہے  عدالت ہر  بچے کا علیحدہ   مقدمہ قتل  درج کرنے  کا حکم دے۔

مزیدخبریں