ایبٹ آباد (نوائے وقت نیوز) پی کے 45 سے تحریک انصاف کے امیدوار علی اصغر خان کی درخواست الیکشن ٹربیونل نے مسترد کر دی ہے۔ تفصیلات کے مطابق پی کے 45 کے امیدوار علی اصغر خان نے مسلم لیگ ن کے فاتح امیدوار سردار فریدخان پر ضمنی الیکشن کے دوران دھاندلی کا الزام لگایا تھا۔ الیکشن ٹربیونل نے پی کے 45 کے ضمنی الیکشن میں شکست پانے والے تحریک انصاف کے امیدوار علی اصغر خان کی درخواست مسترد کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کے امیدوار سردار فرید خان کی کامیابی کا اعلان کر دیا ہے۔
پی کے 45 میں ضمنی الیکشن: مسلم لیگ ن کے سردار فرید کامیاب قرار
Dec 24, 2014