اسلام آباد (نمائندہ نوائے وقت) چیف جسٹس ناصرالملک کی سربراہی میں دہشت گردی کے مقدمات سے متعلق اجلاس آج (بروز بدھ کو) سپریم کورٹ میں ہو گا جس میں تمام ہائی کورٹ کے چیف جسٹس، انچارج مانیٹرنگ جج برائے انسداد دہشت گردی شریک ہوں گے۔ ملک بھر کے انسداد دہشت گردی سے متعلق مقدمات کی تفصیلات 23 دسمبر تک رجسٹرار آفس میں جمع کروائی جا چکی ہیں۔ اجلاس میں دہشت گردی سے متعلق زیر التوا مقدمات کے خاتمے اور اس میں درپیش مسائل کے حل کے حوالے سے بات کی جائے گی۔ اجلاس صبح 10 بجے سپریم کورٹ میں شروع ہو گا۔