ریاض (بی بی سی ڈاٹ کام) سعودی عرب کی وزارت خارجہ کا کہنا ہے ملک میں ایک سری لنکن ملازمہ کو سنگسار کرنے کی سزا معاف کر دی گئی ہے۔ سری لنکا کے نائب وزیر خارجہ ہرشاڈا سلوا نے کہا ملازمہ کو سنگسار کرنے کے بجائے اب قید کیا جائے گا، اسلامی قانون کے مطابق چار گواہوں کا ہونا ضروری ہے جو اس مقدمے میں ممکن نہیں تھا۔