حضور اکرمؐ کے پیغام پر عمل کیا جائے تو پوری دنیا میں امن ہو جائے: سوامی اگنی وش

لاہور (سجاد اظہر پیرزادہ، میگزین رپورٹ) یونائیٹڈ نیشنز ولنٹری ٹرسٹ فنڈ کے سابق چیئرپرسن، بھارتی سیاستدان سوامی اگنی وش نے کہا ہے کہ عید میلاد النبیؐ کے روز بھارت میں بھی سرکاری چھٹی ہوتی ہے، پیغمبر اسلامؐ جو رحمت للعالمین ہیں ہمارے لئے بھی اتنے ہی محترم ہیں جتنے مسلمانوں کیلئے۔ اسلام امن اور بھائی چارے کا درس دیتا ہے ، اس سے بڑا اور کوئی جھوٹ نہیں کہ مسلمان دہشت گرد ہیں۔ راجیوگاندھی نیشنل ایوارڈ یافتہ 76 سالہ ہندو سیاستدان نے ان خیالات کا اظہار عید میلاد النبیؐ کے موقع پر دہلی سے نوائے وقت سے خصوصی بات چیت کے دوران کیا۔ سوامی اگنی وش نے کہا ’رحمت للعالمین ؐ کا پیغام یہ ہے کہ پوری دنیا کا ایک خدا ہے ، خواہ کوئی ہندو ہو یا مسلمان سب ان کے اندر آتے ہیں۔ حضرت محمد ؐ کا پیغام نہ صرف ایک مذہب بلکہ انسانیت کا ہے آپ کے پیغام پر عمل کریں تو پوری دنیا میں امن اور شانتی ہو جائے۔ اگر حضور اکرمؐ کے پیغامات پر عمل شروع کر دیا جائے تو قبرستان کی خاموشی والے امن کی بجائے انصاف کے ساتھ خوشحالی والی شانتی ہمارا مقدر ہوگی۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...