ڈھاکہ (اے ایف پی) پاکستان نے ڈھاکہ ہائی کمشن میں تعینات سیکنڈ سیکرٹری فرینہ ارشد کو واپس بلا لیا ہے بنگلہ دیش نے الزام لگایا ہے کہ فرینہ کے کالعدم تنظیم جماعت المجاہدین کے مشتبہ عسکریت پسند کے ساتھ رابطے ہیں اور انہیں 3 روز قبل ملک چھوڑنے کا کہا تھا پاکستانی کمشن نے میڈیا میں اس الزام کو بے بنیاد قرار دیا ہے۔