مری معاہدہ:عبدالمالک مستعفی ‘ ثناء اﷲ زہری آج وزیراعلیٰ بلو چستان کا حلف اٹھائیں گے

اسلام آباد (محمد نواز رضا+ وقائع نگار خصوصی) باخبر ذرائع سے معلوم ہوا ہے وزیر داخلہ چودھری نثار علی خان کی سربراہی میں قائم خصوصی کمیٹی نے بلوچستان میں مسلم لیگ (ن)، نیشنل پارٹی اور پختونخوا ملی پارٹی کے درمیان شراکت اقتدار کا نیا فارمولہ طے پا گیا ہے۔ جس کے تحت مسلم لیگ (ن) کے وزیراعلیٰ کے علاوہ سپیکر بھی مسلم لیگ ن کا ہوگا۔ سابق وزیراعلیٰ ڈاکٹر عبدالمالک بلوچستان میں کوئی عہدہ قبول نہیں کریں گے وہ ’’رہبر‘‘ کے فرائض انجام دیں گے۔ انہوں نے بلوچستان اسمبلی کا سپیکر بننے سے معذرت کر لی ہے۔ ڈاکٹر راحیلہ درانی بلوچستان اسمبلی کی سپیکر ہوں گی۔ وزیراعلیٰ بلوچستان کے استعفے کے بعد بلوچستان اسمبلی کا اجلاس آج 11 بجے صبح ہو گا جس میں پہلے سپیکر کا انتخاب ہو گا۔ ثناء اﷲ زہری 4 بجے وزیراعلیٰ کا حلف اٹھائیں گے۔ ذرائع کے مطابق سردست جمعیت علماء اسلام (ف) کو صوبائی حکومت میں شامل نہیں کیا جائے گا۔ نیشنل پارٹی سے سینئر وزیر ہوگا جبکہ سہ جماعتی اتحاد میں وزارتوں کی نشستوں کے تناسب سے تقسیم کردی گئی ہے۔ چودھری نثار علی کی زیر صدارت بدھ کو خصوصی کمیٹی کا اجلاس ہوا۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...