آئندہ سال سیاست کیلئے اہم ہے کوئی شریف نہیں رہیگا: شیخ رشید

اسلام آباد (این این آئی) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ 2016ء سیاست کے لئے اہم سال ہے اس سال میں کوئی شریف بھی باقی نہیں رہے گا۔ ڈاکٹر عاصم کی نشاندہی پر 88 لوگوں میں 8 بھی پکڑے گئے تو سندھ حکومت منہ دکھانے کے قابل نہیں رہے گی۔ جس آرمی چیف جنرل راحیل شریف کو میں جانتا ہوں وہ کبھی بھی ایکسٹینشن نہیں لے گا جس کے بعد 2016ء میں کسی بھی شریف کے ہونے کا امکان نہیں ہے کیونکہ ڈاکٹر عاصم نے جن 88 لوگوں کی نشاندہی کی ہے ان میں سے اگر 8 لوگ بھی پکڑے گئے تو سندھ حکومت کسی کو بھی منہ دکھانے کے قابل نہیں رہے گی اس سارے کھیل میں نوازشریف بھی سندھ حکومت کے ساتھ کھڑا ہے لیکن نوازشریف کو جلد سے جلد فیصلہ کرنا ہو گا کہ آخر وہ چور یا پھر چوکیدار کے ساتھ کھڑا ہونا ہے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...