قندھار( ایجنسیاں +بی بی سی)افغانستان کے صوبے ہلمند میں طالبان اور افغان فورسز کے درمیان گھمسان کی جنگ جاری ہے، طالبان نے سنگین کا دیگر اضلاع سے رابطہ منقطع کردیا ہے اور اسکی مزید پیشقدمی جاری ہے اور انہوں پولیس ہیڈکوارٹرز کا محاصرہ کررکھا ہے۔ افغان صوبہ ہلمند کے ضلع سنگین میں افغان طالبان کے ہاتھوں محصور پولیس اور فوجیوں کیلئے فوجی رسد پہنچادی گئی ۔گورنر محمد جان رسول یار نے یہ بھی بتایا کہ اب فوجی طالبان سے مقابلہ کر رہے ہیں۔ طالبان نے کہا ہے کہ شہر کا حصار ابھی ختم نہیں ہوا‘ حکومت جلد اپنی شکست کا اعلان کردیگی۔