ملتان (سپیشل رپورٹر) سینئر سیاست دان مخدوم جاوید ہاشمی تحریک بحالی امن پاکستان کے چیئرمین مخدوم سید غلام یزدانی گیلانی اور پاکستان مسلم لیگ ف کے مرکزی جوائنٹ سیکرٹری محمد اشرف قریشی کی ملاقات ہوئی جس میں اہم قومی سیاسی امور اور سندھ میں رینجرز کے اختیارات محدود کرنے پر بھی تبادلہ خیال ہوا اس موقعہ پر کرپشن اور قومی اثاثے لوٹنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی ضرورت پر اتفاق کیا گیا۔ مخدوم سید غلام یزدانی گیلانی نے کہا کہ ملک اور قوم کے اثاثے ہو سب کی امانت ہیں ان کو لوٹ کر بیرون ملک بھاگنے والے ہرگز قیادت کے لائق نہیں ان کے خلاف عوام کو بیدار کرنے کی ضرورت ہے افواج پاکستان مزید انتظار کے بغیر احتساب کا عمل بھی تیز کریں۔ مخدوم جاوید ہاشمی نے کہا سندھ اہم خطہ ہے اس کے اثرات پورے ملک ہوتے ہیں بدعنوان افراد کو سزا دئے بغیر ملک اپنے پا¶ں پر کھڑا نہیں ہو سکتا۔ اس لئے قانون کا احترام سب پر لازم ہے اشرف قریشی نے کہا سندھ میں حکومت ظلم و تشدد میں مصروف ہیں پولیس ہمارے کارکنوں کو بے گناہ گرفتار کر کے غائب کر رہی ہے۔
جاوید ہاشمی