ملتان (خبرنگارخصوصی) ڈسٹرکٹ کوارڈی نیشن آفیسرو اےڈ منسٹرےٹر سٹی ڈسٹر کٹ گورنمنٹ ملتان زاہد سلیم گوندل کی ہدایت پر کرمسیحی برادری کے اعزاز میں بوسن ٹاﺅن ہال میں تقریب منعقد کی گئی جس کی صدارت اسسٹنٹ کمشنر سٹی ملک عطاءالحق نے کی ۔ تقریب میں مسیحی
برادری نے کثیر تعداد میں شرکت کی ۔ ٹی ایم اے بوسن ٹاﺅن کی جانب سے شرکاءمیں گفٹ اور مٹھائی تقسیم کی گئی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر سٹی ملک عطاءالحق نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ مسیحی برادری کی خوشیوں میں برابر کی شریک ہے۔ تقریب میں ٹی ایم او بوسن ٹاﺅن ملک اقبال نے ضلعی انتظامیہ جانب سے مسیحی برادری کو کرسمس کا خصوصی کیک بھی پیش کیا۔
مسیحی تقریب
مسیحی برادری کے اعزاز میں تقریب شرکاءمیں تحائف اورمٹھائی تقسیم
Dec 24, 2015