افغانستان میں کئی دن سے جاری شدید لڑائی کے بعد ہلمند صوبےکے جنوبی قصبہ سنگین پرطالبان نے مکمل قبضہ کرلیا

Dec 24, 2015 | 19:31

ویب ڈیسک

افغان صوبے ہلمند میں طالبان اور سیکیورٹی فورسز کے درمیان شدید لڑائی جاری تھی. رپورٹس میں بتایا گیا ہےکہ ہلمند کےسنگین قصبے میں طالبان نے سیکیورٹی فورسز کو پیچھے ہٹنے پر مجبور کردیا ہے.ایک شہری نے خبرایجنسی کو بتایا کہ سنگین کی سڑکوں پر طالبان گشت کر رہے ہیں۔ جبکہ عام افراد اپنے گھروں میں محصورہیں .دوسری جانب افغان حکومت کا کہنا ہے کہ برطانوی فوجی اہلکاروں کو بھی افغان فوج کی مدد کے لیے ہلمند روانہ کیا گیا ہے جبکہ افغانستان کی وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ علاقے میں لڑائی ابھی تک جاری ہے اور پولیس اور فوجیوں کے لیے فوجی رسد پہنچائی جارہی ہے۔

مزیدخبریں