محمد عامر کی فٹنس کیمپ میں شمولیت پر ون ڈے کپتان اظہرعلی اور محمد حفیظ نے کیمپ کا بائیکاٹ کردیا,قومی ٹیم میں بغاوت کا خطرہ پیدا ہو گیا

Dec 24, 2015 | 20:19

ویب ڈیسک

سزا یافتہ کرکٹر محمد عامر کیخلاف اظہرعلی اور محمد حفیظ نے اعلان جنگ کردیا. دونوں کھلاڑیوں نے دورہ نیوزی لینڈ کیلئےلاہور میں جاری تربیتی کیمپ میں شمولیت سے انکار کردیا ہے .ذرائع کے مطابق دونوں کھلاڑیوں نے ہیڈ کوچ وقاریونس کو اپنے موقف سے آگاہ کردیا ہے .اظہر علی کا کہنا تھا کہ محمد عامر کی موجودگی سے متعلق آگاہ نہیں کیا گیا تھا. جب تک محمد عامر کیمپ میں موجود ہیں وہ شرکت نہیں کریں گا.ایسے کھلاڑی کیساتھ نہیں کھیل سکتے جس نے ملک و قوم کا نام بدنام کیا ہے.

انہوں نے کہا کہ وہ معاملے پر اپنے موقف پر قائم ہیں جبکہ چیئرمین پی سی بی سے بھی بات کرنے کو تیار ہیں.

اس پیشرفت نے پی سی بی کو پریشان کردیا ہے کیونکہ موجودہ صورتحال برقرار رہنے کی صورت میں قومی ٹیم میں بغاوت کا خطرہ پیدا ہو گیا ہے.محمد حفیظ شروع سے ہی محمد عامر کی ٹیم میں شمولیت کے مخالف ہیں. ٹیسٹ کپتان مصباح الحق بھی ان کی واپسی پر سخت تحفظات رکھتے ہیں.

مزیدخبریں